پیشکش: نورادب
امامِ اعظم ابو حنیفہؒ کی شان میں عقیدت بھری منقبت
یہی ہیں فقہ کے روشن نشاں، امامِ اعظم ابو حنیفہؒ
عدالت، زہد، حکمت کے جہاں، امامِ اعظم ابو حنیفہؒ
زمانہ جن کے فہم و علم کا اب تک ہے شیدائی
ہیں قرآنی اصولوں کے نِشاں، امامِ اعظم ابو حنیفہؒ
جہاں میں اجتہاد و استنباط ان سے روشن ہے
رہِ شریعتِ حق کے جواں، امامِ اعظم ابو حنیفہؒ
کبھی وقتوں کے طوفاں سے جو پیچھے ہٹ نہ پائے
وہ حق کے نور کا ہیں آسماں ، امامِ اعظم ابو حنیفہؒ
قیامت تک رہے گا ذکر ان کی فکر کا روشن
جو سنت کے اصولوں کے عناں، امامِ اعظم ابو حنیفہؒ
خدایا بخش دے عطاؔ, کو ان کے فیض کے صدقے
کہ دینِ مصطفیٰؐ کے رازداں، امامِ اعظم ابو حنیفہؒ
---
امامِ اعظم ابو حنیفہؒ کی شان میں عقیدت بھری منقبت
دانش و فکر کا وہ ہیں شہکار، ابو حنیفہؒ ہیں
علمِ حق کا وہی ہیں مینار ، ابو حنیفہؒ ہیں
فہمِ قرآں میں مثلِ تفسیر، روشنی جن کی
فقہ کے باب میں ہیں معیار، ابو حنیفہؒ ہیں
کوئی منصورِ علم کہے ، کوئی فاروقِ دیں
علم و تقویٰ میں مثلِ انصار، ابو حنیفہؒ ہیں
زہد، تقویٰ ، ورع کا وہ دریا، وہ بحرِ سخا
حُسنِ اخلاق کا ہیں شہکار، ابو حنیفہؒ ہیں
سینۂ زخم زخم پہ بھی راہِ حق سے نہ پھرے
صبر و تسلیم کے ہیں اظہار ، ابو حنیفہؒ ہیں
سجدۂ شب میں اشک بہائیں، زہد کی روشنی
حق پرستی میں مثلِ ایثار ، ابو حنیفہؒ ہیں
عطاؔ جو علم و عمل کا مہکتا ہے اک گلستاں
اس گلستاں کے باغِ انوار، ابو حنیفہؒ ہیں
...
ازقلم: غلام مزمل عطا اشرفی
مقام: سہرسہ, بہار
Post a Comment