💕ہر رشتے کو یہ تین چیزیں جوڑتی ہے
عزت اعتبار پیار
💕اگر ان میں سے ایک بھی کم ہو جائے تو رشتے خود ٹوٹ جاتے ہیں۔
ذرا سوچ کر حقیقت سامنے رکھیے گا کہ ہمارے گھرانے اچھی بہووں سے خالی ہوتے جارہے ہیں تو اس کی بہت سی وجوہات کے ساتھ ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ۔۔۔۔اچھی کا حشر دیکھ کر دوسری بری بننا پسند کرتی ہے۔! کیوں کہ معاشرے نے با اخلاق لوگوں کو اپنے لحاظ مروت خلوص کی وجہ سے خوب رگڑا ہے۔ اور استحصال کا ذریعہ بنایا ہے۔.
لڑکیوں کا حال برا ہے ۔۔۔۔گھر بسانا نہیں جانتں ۔۔۔۔دیر سے سو کر اٹھتی ہیں۔پتہ لگا خاتون اپنی چھوٹی بہو سے بہت ناخوش ہیں
کہنے لگیں کہ ایک بڑی بہو ہے ۔وہ بہت اچھی ہے سویرے سے سارا گھر وہی تو سنھبالتی ہے۔کہیں اتی جاتی بھی نہیں ۔جبکہ دوسری تو ہر وقت گھومتی پھرتی ہے۔کبھی اجازت نہیں لیتی اپنی مرضی ہے کسی کے کہنے سننے میں ہی نہیں ۔۔۔سخت ناراض تھیں ۔۔۔
ان سے پوچھا ۔۔۔۔۔۔۔کہ اگر آپ برا نہ مانیں تو ایک بات کہوں ۔۔۔۔۔۔اپ کے ہی معیار کے مطابق جس بہو سے آپ ہہت خوش ہیں اس کو اچھے ہونے کا کیا صلہ ملا ہے ؟
کبھی آپ نے دونوں بہووں کو حاصل شدہ آزادی ، سہولت اور آسانی کا موازنہ کیا ہے ؟
کون فائدے میں رہا کون نقصان میں ؟
وہ تو چپ رہیں ۔۔۔۔ لیکن ہمیں اندازہ تھا کہ فائدے میں چھوٹی والی رہی ہوگی کیوں کہ اس نے کسی کو خاطر میں ہی نہ رکھا نہ پرواہ کی ۔۔۔۔۔۔۔
ذرا سوچ کر حقیقت سامنے رکھیے گا کہ ہمارے گھرانے اچھی بہووں سے خالی ہوتے جارہے ہیں تو اس کی بہت سی وجوہات کے ساتھ ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ۔۔۔۔اچھی کا حشر دیکھ کر دوسری بری بننا پسند کرتی ہے ۔ ۔۔۔!
کیوں کہ معاشرے نے با اخلاق لوگوں کو اپنے لحاظ مروت خلوص کی وجہ سے خوب رگڑا ہے ۔۔اور ۔۔استحصال کا ذریعہ بنایا ہے۔
۔۔جو لوگ کسی پر طنز نہیں کرتے ۔۔۔دل آزاری کرنے سے بچتے ہیں ۔۔۔۔کہیں خاموش رہ کر ۔۔۔اور کہیں درگزر کر کے ۔۔۔۔تلخی سے بچنا چاہتے ہیں ۔۔۔کچھ اضافی ذمہ داریاں کو نبھا جاتے ہیں ۔۔۔۔۔کچھ الٹ پلٹ بے ترتیبی کو چھپا جاتے ہیں ۔۔۔۔۔مسکرا کر بات ٹال جاتے ہیں ہر خلوص سادہ سے ہوتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ان کے ساتھ کیسا سلوک کیا جاتا ہے ؟
اردگرد دیکھیےکہ ۔۔۔۔۔
گھر کا خاموش فرمائش نہ کرنے والا بہن بھائی ۔۔۔۔۔
اپنا حق چھوڑ دینے والی اولاد ۔۔۔۔۔
صبر و شکر سے گزارا کرنے والی بیوی ۔۔۔۔۔۔
درگزر کرنے والا ذمہ دار شوہر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
معاملات کو خوش اسلوبی سے نبھانے والی ساس صاحبہ یا نند ۔۔۔۔۔۔
سب کی ذمہ داریوں کا بوجھ اپنے کندھے پر اٹھانے والی مصروف بھابھی یا بہو ۔۔۔۔
ایمانداری سے کام کرنے والا باصلاحیت ملازم ۔۔۔۔۔
ان سے ہم کیسی کیسی قربانیاں طلب کرتے ہیں ؟اس کے باوجود ہم میں سے ہر ایک کی طاقت کا استعمال اور زبان کی تیزی انہی اچھے لوگوں پر کمزور سمجھ کر استعمال ہوتی ہے ۔۔۔۔ ہم ان کی اچھائیوں کو اپنا حق سمجھتے ہیں۔ایزی گوئنگ یا بے وقوف سمجھ کر ہر حق سے محروم کردیتے ہیں ۔۔۔۔ ایک وقت آتا ہے کہ سب سے خراب حصہ اسی کا ہوتا ہے۔
دوسری طرف منہ پھٹ ، مرنے مارنے پر اتر آنے والے ، اینٹ کا جواب پتھر سے دینے والے ، دوغلی صفت سے ہر ایک کو خوش رکھنے والے ہر دفعہ ہی بچ جاتے ہیں ہمیشہ فائدہ اٹھاتے ہیں۔
محبّت قدرت کی طرف سے ودیعت ہوتی ہے- جس کو آپ سے محبّت نہیں ہے، آپ چاند تارے بھی توڑ کر لائیں تو وہ آپ سے محبّت کرہی نہیں سکے گا- کسی بھی انسان کے پیچھے پاگل ہونے سے صرف اپنا نقصان ہوتا ہے- اسی طرح جو لوگ انتقام کی آگ میں جلتے ہیں وہ بدلہ لینے کے بعد بھی خوشی نہیں حاصل کر سکتے- انتقام تو کسی دوسرے کی بربادی ہوتا ہے، یہ بھلا کسی کو خوشی کیسے دے سکتا ہے؟"
معاشرہ اخلاق سے پیش آنے والوں کو دھتکارے گا ۔۔۔ان کے اچھائیوں کو کمزوری سمجھے گا۔ اس سے ناجائز فائدہ اٹھائے گا ۔۔۔۔۔۔اتنا ہی اخلاق کا زوال بڑھتا چلا جائے گا۔ہم اپنے عمل اور رویوں سے ثابت کرتے ہیں کہ ہمارے نزدیک اخلاقی قدروں کی کتنی عزت ہے ۔
۔۔۔۔یہ بھی سوچئیے کہ کتنی ہی زیادتیاں ہیں جو ایسے لوگ چپ چاپ خموشی سے سہ جاتے ہیں۔؟
اگرکسی کے دل کی خوشی آپ سے وابستہ ھےتو یقین کیجیۓ آپ کا وجود قابل رشک ھے، سدا خوش رھیں.الله رب العزت آپ سب کو لاتعداد خوشیوں اور نعمتوں سے نوازے. کبھی کوئی غم نہ دے.آمین...💕
ازقلم: غلام مزمل عطا اشرفی (سہرسہ بہار)
Post a Comment