نعتِ رسولِ مقبول ﷺ | تُو شفیعِ عاصیاں، خیرُ الوریٰ | غلام مزمل عطاؔ اشرفی

نعتِ رسولِ مقبول ﷺ

❖ ━━━━━ ❖ ━━━━━ ❖
تُو شفیعِ عاصیاں، خیرُ الوریٰ، یا مصطفیٰ تُو حبیبِ کبریا، حاجت روا، یا مصطفیٰ
تُو ہی رحمت بن کے آیا اس جہانِ زار میں چارۂ دردِ دلِ بے آسرا، یا مصطفیٰ
ظلمتوں کی رُت بدلنے تُو سراپا نور نور تیرے نقشِ پا سے چمکا راستہ، یا مصطفیٰ
انبیا سب معتبر ہیں، سرورِ عالم ہو تم حق نے بخشا ہے تمہیں عرشِ عُلا، یا مصطفیٰ
تیری چوکھٹ پر جھکائے سر کھڑی ہے کائنات تُو شہِ دیں، تُو ہی شاہِ انبیا، یا مصطفیٰ
التجا میری یہی ہے، حشر میں رکھ لیں بھرم تُو ہی شافع، تُو ہی ہادی، آسرا، یا مصطفیٰ
جامِ کوثر کی طلب ہے، اک نظر لطف و کرم دل تڑپتا ہے مدینے کو مرا، یا مصطفیٰ
حشر میں بخشش کا بس یہ ہی وسیلہ ہے عطاؔ نامِ نامی آپ کا لب پر رہا، یا مصطفیٰ
صاحب کلام
غلام مزمل عطاؔ اشرفی
سہرسہ، بہار
❖ ━━━━━ ❖ ━━━━━ ❖

0 Comments

Post a Comment

Post a Comment (0)

Previous Post Next Post