عزمِ سفر: شکستہ خوابوں سے تعبیر تک
اپنی محفل میں اگر صاحبِ عرفاں ہوتے
عین ممکن تھا کہ سب درد کے درماں ہوتے
عین ممکن تھا کہ سب درد کے درماں ہوتے
ناخدا ناز نہ کر اپنی مہارت پہ بہت
ہم نے دیکھے ہیں سفینے تہِ طوفاں ہوتے
ہم نے دیکھے ہیں سفینے تہِ طوفاں ہوتے
اور ہی رخ پہ زمانے کی روانی ہوتی
اہلِ منصب جو ذرا صاحبِ وجداں ہوتے
اہلِ منصب جو ذرا صاحبِ وجداں ہوتے
وقت کی دھوپ نے جھلسا دیا کلیاں ساری
ورنہ یہ پھول بھی کل زینتِ بستاں ہوتے
ورنہ یہ پھول بھی کل زینتِ بستاں ہوتے
اپنے ہی سایے سے ڈرتے ہیں یہ بستی والے
اس سے بہتر تھا کہ سب چاک گریباں ہوتے
اس سے بہتر تھا کہ سب چاک گریباں ہوتے
ہم نے ہر زخم سہا ہنس کے زمانے کا مگر
کاش اپنوں کے تو کچھ عہد بھی پیماں ہوتے
کاش اپنوں کے تو کچھ عہد بھی پیماں ہوتے
کوئی منزل، نہ کوئی راہ، نہ کوئی رہبر
ہم اگر چلتے تو کس سمت کو پُرساں ہوتے
ہم اگر چلتے تو کس سمت کو پُرساں ہوتے
اے عطاؔ عزمِ سفر ہی میں کمی تھی ورنہ
مرحلے جتنے بھی مشکل تھے وہ آساں ہوتے
مرحلے جتنے بھی مشکل تھے وہ آساں ہوتے
غلام مزمل عطاؔ اشرفی

Post a Comment