جنازۂ عشق: وفا کا آخری نوحہ | درد بھری اردو غزل از غلام مزمل عطاؔ اشرفی

جنازۂ عشق: وفا کا آخری نوحہ | غلام مزمل عطاؔ اشرفی

جنازۂ عشق: وفا کا آخری نوحہ

شاعر: غلام مزمل عطاؔ اشرفی
جنازہ جب چلا کوچے سے اُس کے اک دیوانے کا
تو بامِ ناز سے برسا چمن اشکوں کے دانے کا
لبِ نازک پہ یہ شکوہ تھا اشکوں کی روانی میں
"فقط رستہ چھڑایا تھا، نہ تھا وعدہ یوں جانے کا"
تِری چوکھٹ سے اُٹھ کر چل دیے ہیں سوئے ویرانہ
عجب انجام دیکھا ہے محبت کے فسانے کا
جنہیں کل تک مِرے سائے سے بھی وحشت سی ہوتی تھی
وہی تحفہ لیے آئے گلابوں کے خزانے کا
کفن میں لپٹی میت پر وہ پھولوں کی حسیں بارش
نرالا ڈھنگ ہے یہ بھی وفاؤں کے نبھانے کا
تِری چلمن کے پیچھے سے برستے اشک کہتے ہیں
کہ اب احساس جاگا ہے کسی دل کو دکھانے کا
مِرے تابوت کو کاندھا دیا اہلِ محبت نے
مگر حسرت رہی دل میں تِری گلیوں میں آنے کا
خدا رکھے سلامت اس چمن کی سب بہاروں کو
لٹا کر چل دیے ہم تو اثاثہ اس زمانے کا
عطاؔ اب قبر کی مٹی بھی مہکے گی گلابوں سے
اثر دیکھو مِری میت پہ اُس کے مسکرانے کا
غلام مزمل عطاؔ اشرفی

0 Comments

Post a Comment

Post a Comment (0)

Previous Post Next Post