اردو — تہذیب و شائستگی کی لازوال داستان!
زبانِ دل، ترجمانِ تہذیب اور سرمایۂ ادب
✦ نظم ✦
سدا اہلِ نظر کے دل میں گھر کرتی ہے یہ اردو
ادب سے تلخ لہجے درگزر کرتی ہے یہ اردو
بیاں کرتی ہے جب یہ داستانِ عشق و الفت کو
دعا بن کر اثر، آنکھوں کو تر کرتی ہے یہ اردو
لچک اس کی، نفاست اس کی، اور اس کا تکلم بھی
سماعت میں عجب شیریں اثر کرتی ہے یہ اردو
ادب کے زلف کو جب چومتی ہے یہ غزل بن کر
تو دنیا بھر کے دل زیر و زبر کرتی ہے یہ اردو
ملا کر چاشنی ہندی کی اور لہجہ عرب کا بھی
جہانِ فہم کو روشن قمر کرتی ہے یہ اردو
ہوئے خسروؔ، کوئی غالبؔ، کوئی مومنؔ ہو یا کہ میرؔ
سخن کی خاک کو سونا، گہر کرتی ہے یہ اردو
بقا کی جنگ لڑ کر بھی کبھی بوڑھی نہیں ہوتی
نیا ہر دور میں تازہ سفر کرتی ہے یہ اردو
تکلم میں لطافت ہے، تخیل میں بلندی ہے
دلوں میں اپنی تہذیبوں کا گھر کرتی ہے یہ اردو
زمانہ لاکھ بدلے، اس کی عظمت کم نہیں ہوتی
چراغِ علم و فن کو معتبر کرتی ہے یہ اردو
نہ رسمِ کہنہ کی پابند، نہ فردا سے گریزاں ہے
نئے موسم میں خود کو معتبر کرتی ہے یہ اردو
کبھی غزلوں کے پیکر میں، کبھی نظموں کے سانچے میں
خیال و فکر کو رنگِ ہنر کرتی ہے یہ اردو
مٹائے سے مٹے گی کیا زمانے سے عطاؔ دیکھو
دلوں کی سلطنت پر شب گزر کرتی ہے یہ اردو

Post a Comment