*✍️ مسلم حکمرانوں کے عیوب کی تشہیر کا مسئلہ:*( ┈┈┈•┈┈┈


 *✍️ مسلم حکمرانوں کے عیوب کی تشہیر کا مسئلہ:*(

┈┈┈•┈┈┈

*◈ شریعت نے جب زنا❌ کو حرام کیا تو حرام چیز کی طرف دیکھنے سے بھی روک دیا۔*


*◈ شریعت نے جب قتل❌  کو حرام کیا تو غصہ کرنے سے منع کردیا۔*

 

*◈ شریعت نے جب رشتہ کاٹنے❌ کو حرام کیا تو حسد اور چغلی وغیبت سے بھی روک دیا۔*


*◈ شریعت نے جب❌ شراب کو حرام کیا تو اسے بنانے اور فروخت کرنے اے بھی روک دیا۔* 


*✋ بالکل اسی طرح... 👇👇*


*شریعت نے جب مسلم حاکم کے خلاف خروج و بغاوت❌ کو حرام کیا تو یہ ضروری ✅ ہوا کہ خروج و بغاوت کے اسباب اور تمہیدی وسائل سے بھی روک دے۔۔۔۔*

*🔺 انہیں اسباب و وسائل میں سے چند کا ذکر درج ذیل ہے :*


*1⃣ سرعام نکیر کرنا۔*

*2⃣ عیوب کی تشہیر کرنا۔*

*3⃣ منکرات اور معاصی کا پرچار کرنا۔*

*4⃣ ایسے پروپیگنڈوں کو عام کرنا جس سے حکمرانوں کو طیش آئے۔*


*📌 ان معقول باتوں✅ کو ایک طرف رکھیں، تاریخ ✅ کے اوراق پلٹیں جو یہ گواہی دیں گے کہ:*

*خارجی بلوائیوں نے جب امیر المومنین سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو شہید کیا اور آپ کے خلاف خروج کیا تو پہلے ان بدبختوں نے :*


 

*1⃣ آپ کو گالی دی۔*

*2⃣ آپ کے خلاف پروپیگنڈہ کیا۔*

*3⃣ آپ کے گھر کا محاصرہ کرکے پانی تک روک دیا جبکہ آپ روزہ سے تھے اور تلاوت کر رہے تھے۔*

*4⃣ آپ کے خلاف لوگوں کو بھڑکایا اور پوری مملکت میں گھوم گھوم کر لوگوں کو اکسایا۔*


*5⃣ آپ کے خلاف لوگوں کے دلوں میں بغض و عناد کو بھر دیا۔*

*جی ہاں ...*

*آج ہم میں ایسا کوئی نہیں جو عثمان جیسا ہو۔*

*لیکن ...*

*ایسے بہت سے مل جائیں گے جو قاتلین عثمان کا لبادہ اوڑھے ہوں گے۔*


*📌 چھوڑیں ✅ (عقل) کو بھی اور ✅ (تاریخ) کو بھی۔۔۔۔* 

*اور پوچھیں ✅ (موجودہ صورت حال) سے، وہ آپ کو بتائے گا ...*

*کہ پچھلی دہائی میں عرب بہاریہ جن سرپھرے بلوائیون کے ہاتھوں انجام پایا انہوں نے پہلے:* 


*❌  برسر اقتدار حکومتوں کے تختہ پلٹ کا مطالبہ کیا۔*

*❌ حکمرانوں پر تبرا اور طعن وتشنیع کا مظاہرہ کیا۔*

*❌ عوام الناس کے سامنے سڑکوں پر آکر مظاہرہ کیا، آگ زنی کی اور حکومت اور فوج کو للکارا۔*


*📌 چھوڑیں ✅ (عقل) کو ✅ (تاریخ) کو اور ✅(موجودہ صورت حال) کو، اور پوچھیں* ✅ *(صحابی رسول)*

*عبدالله بن عكيم رضي الله عنه سے وہ آپ کو بتلائیں گے...*

*آپ فرماتے ہیں : " میں عثمان کے بعد کسی حاکم کے قتل میں مدد نہیں کروں گا"، پوچھا گیا: اللہ آپ پر رحم فرمائے! کیا آپ نے سیدنا عثمان کے قتل میں مدد کی تھی؟! فرمایا: نہیں، میں تو انکی غلطیوں کو بیان کرنے کو بھی ان کے قتل میں مدد کرنا شمار کرتا ہوں!!*


📌 *اب اسکے بعد بھی ...*

*ہم کچھ سرپھروں کو دیکھتے ہیں کہ اگر ہم ان کی درج ذیل خارجی حرکتوں پر نکیر کرتے ہیں تو اسے یہ برا سمجھتے ہیں:*

1⃣ *عیوب کی تشہیر کرنا۔*

2⃣ *غلطیوں کو عام کرنا۔*

3⃣ *سرعام طعن وتشنیع کرنا۔*

4⃣ *مجلسوں میں نکیر کرنا۔*

5⃣ *حکومت مخالف بھیڑ اکٹھا کرکے مظاہرہ کرنا۔*

6⃣ *حکمرانوں کے خلاف تقریریں کرنا۔*


🔺 *اسلئے بظاہر عوام کیلئے خیر خواہ بننے والے۔*


✋ *بظاہر مصلح بننے والے۔*


💢 *بظاہر مشفق بننے والے۔*


✨ *کتنا ہی تم خیر و بھلائی کا دعوی کرلو۔*


✨ *ملت اسلامیہ کیلئے ہمدرد بننے کا ناٹک کرلو۔*


✨ *وطن کیلئے مجاہد بننے کا ڈھونگ کرلو۔*


📌 *لیکن جو خارجی اور سبائی طریقہ تم نے اختیار کیا ہے  ...*


📌 *یہ اصلاح نہیں فساد ہے جس کا مقصد عوام کے ساتھ بھلائی نہیں اپنے لئے کرسی کا حصول ہے*‼️


💢 *... اسلئے کہ :*


✨ *شریعت تم سے زیادہ سچی ہے۔*

✨ *صحابہ اور تابعین تم سے زیادہ متقی تھے۔*

✨ *تاریخ اسلام تم سے زیادہ معتمد ہے۔*

✨  *تمہارے مکر کو واضح کرنے والا حالیہ تجربہ تم سے زیادہ بلیغ ہے۔*


✨ *اور عقل تم سے زیادہ صریح ہے۔*


💎 *وفقنا الله لهداه وأصلح الله ولاة الأمر وأصلح الرعية ووفقهم للتعاون على البر والتقوى ...*


*وأعاذنا الله و إياكم من الفتن ما ظهر منها ومابطن . آمين ..

پیش کردہ : غلام مزمل عطا اشرفی (سہرسہ بہار)


0 Comments

Post a Comment

Post a Comment (0)

Previous Post Next Post