اللہ کے نزدیک سب سے بدترین رشتہ کون سا ہے ؟

 *اللہ کے نزدیک سب سے بدترین رشتہ کون سا ہے؟؟ ایک دن قرآن کی آیت نظر کے سامنے سے گزری تو سمجھ آٸ نامحرم عورت اور مرد کا خفیہ تعلق اللہ کے نزدیک سب سے بدترین تعلق ہے۔ایک لڑکی کے لیے اس سے بڑی اذیت کوٸ نہیں ہو سکتی کہ وہ کسی کی گرل فرینڈ کا ٹاٸیٹل اپنے گلے میں لٹکا کر گھومتی پھرے ۔ناجانے کیوں ہم اللہ کی حدود کو پار کر کے یہ سمجھنے لگ جاتے ہیں کہ اس سے کچھ نہیں ہو گا ساری دنیا ہی ایسا کر رہی ہے اگر ہم بھی کر لیں گے تو کون سی قیامت آجاۓ گی یہاں ہم گناہ کو خود جسٹیفاٸڈ کرتے ہیں کیا ایسا ممکن ہے جس چیز سے اللہ نے منع کیا ہو اُس میں ہمارے لیے کوٸ فاٸدہ ہو؟ ظاہر ہے اُس کا نقصان ہے تو اللہ نے اُس چیز سے منع کیا ہے تو پھر کیوں وقتی خوشی یا وقت گزاری کے لیے اللہ کی نافرمانی کی جاۓ۔اللہ فرماتا ہے ” اگر کوٸ انسان میری خاطر گناہ کو چھوڑتا ہے تو قیامت والے دن وہ اللہ کے عرش کے ساۓ تلے ہو گا “*

*تو کیا ایک حقیر چیز کے لیے اللہ کی اتنی بڑی آفر کو نظر انداز کرنا ٹھیک ہے؟ ہرگز نہیں ایسا کرنے سے دنیا بھی تباہ اور آخرت بھی تو پھر کیوں گھاٹے کا سودا کیا جاۓ یہ تو محض اپنی زندگی خود تباہ کرنے والی بات ہوٸ۔۔۔۔منزل انسان کی آنکھوں کے سامنے ہے اب اُس نے خود فیصلہ کرنا ہے وہ کس راستے کا چناٶ کرتا ہے اللہ کا راستہ یا شیطان کا راستہ۔۔۔۔*

*ہمارے معاشرے میں ایک مرد کا گناہ اُس کی غلطی سمجھا جاتا ہے اور ایک عورت کی غلطی کو اُس کا گناہ تو پھر زندگی کس کی تباہ ہوتی ہے؟ لڑکی کی ...... اس لیے لڑکیوں کا محتاط ہونا زیادہ ضروری ہے اس کے خاندان کی عزت اور وقار سب سے ضروری ہے اور اچھی لڑکیاں سب سے پہلے اپنی عزت اور خاندان کی عزت کی حفاظت کرتی ہیں اس سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے اسی میں سکون ہے راحت ہے اور سب سے بڑی بات اللہ کی رضا ہے❤️*

0 Comments

Post a Comment

Post a Comment (0)

Previous Post Next Post