*کربلا*
ازقلم: غلام مزمل عطا اشرفی(سہرسہ بہار)
صدیق اکبرکی صداقت کربلا میں ہے
فاروق اعظم کی عدالت کربلامیں ہے
حضرت عثمان اورعلی مرتضیٰ کی
سخاوت و شجاعت کربلا میں ہے
حضرت یعقوب اور حضرت ایوب کی
عظیم صبر و استقامت کربلا میں ہے
شاہ سکندراور حضرت سلیمان کی
مثال دولت وحکومت کربلا میں ہے
تصویر تفسیر حق و باطل کا
صاف آئینئہ وضاحت کربلا میں ہے
دشمن اہل بیت اورمنافق کا
خلاصئہ نتیجئہ عداوت کربلا میں ہے
شہید اعظم کا صرف مقتل ہی نہیں”عطا“
نماز عشق کی حقیقت کربلا میں ہے
Post a Comment