26 جنوری- جشنِ جمہوریت کے نغمے (غلام مزمل عطا اشرفی، سہرسہ، بہار)

پیشکش: نورادب


"26 جنوری: جشنِ جمہوریت کے نغمے، غلام مزمل عطا اشرفی کی دلکش شاعری میں وطن سے محبت، مساوات، اور جمہوریت کے عزم کو شعری انداز میں پیش کیا گیا ہے۔"


 غزل: میں چھبیس جنوری ہوں

میں عزم اور دعا ہوں ، میں چھبیس جنوری ہوں

چراغ حق کی ضیا ہوں، میں چھبیس جنوری ہوں


وفا  کا  درس  ہوں  روشن ، مساوات  کا  علم  ہوں

ہر ایک دل کی صدا ہوں، میں چھبیس جنوری ہوں


میں خاک  ہند کا  چرچا ، میں  روشنی  کا  دیا

محبتوں کی ادا ہوں، میں چھبیس جنوری ہوں


یہ  جمہوریت  کی طاقت ، یہ  سیکولر  کا  پیام

ہر ایک غم کا دوا ہوں، میں چھبیس جنوری ہوں


عدل کا  میں ہوں  حوالہ ، امن کی  ہوں  میں  بنیاد

وفا کی میں ہی سزا ہوں، میں چھبیس جنوری ہوں


عطا _ یہ جشنِ وطن ہے ، یہ  میرے  ہونے  کا  دن

خدا کی خاص عطا ہوں، میں چھبیس جنوری ہوں

...

یومِ جمہوریہ

یہ جشنِ جمہوریہ، یہ بہار کا موسم

ہوا میں گونج  رہا  افتخار  کا موسم


یہ   دن   ہے  قربانیوں   کا   پیام   لانے   کو

یہ دن ہے پھولوں کا، خوشبو، خمار کا موسم


ہر ایک دل میں ہے چرچا حقوق کا، لیکن

گزر  رہا   ہے  کئی   پر   مکار  کا   موسم


یہاں جو آئین تھا سب کے لیے مساوی

کہیں چھپا  ہے  وہی افتخار  کا موسم


امید باقی ہے ، شب  کا زوال  ہونا  ہے

ہر ایک سمت چمکنے کو پیار کا موسم


عطا دعا ہے یہی، ہر طرف ہو امن و سکون

وطن  میں  لوٹ   کے  آئے   بہار  کا  موسم

...

یومِ جمہوریہ

وطن کا جشن بنا 26 جنوری کو

بہار  لے  کے  آیا  26 جنوری کو


یہ دن ہے حق کی جیت، مساوات کا پیام

چراغ   سب   نے   جلایا 26  جنوری  کو


یہ آئین ، یہ اصول ، یہ عدل کی کتاب

جہاں نے سر کو جھکایا 26 جنوری کو


ہوا نے گیت گائے وفا کے چمن میں

چمن نے رنگ دکھایا 26 جنوری کو


عطا یہ دن ہے عظیم، دعا کرو کہ رہے

وطن  کا  نام  بڑھایا  26  جنوری کو

...

یومِ جمہوریہ

یہ زمین اپنی ہے، آسماں اپنا

یہ جہاں اپنا ہے، کارواں اپنا


سب کے دل میں بسا ہوا ایک خواب ہے

یہ   وطن   اپنا   ہے  ،  یہ   گماں   اپنا


چاند تاروں سے بڑھ کے روشن ہے

یہ  نشان  اپنا  ہے ،  یہ سماں اپنا


آج کے دن عہدِ وفا کریں ہم سب

یہ ہی ایمان اپنا، یہ ہی جاں اپنا


عطا! دل و جاں سے ہم کریں اقرار

یہ ہی پرچم اپنا، یہ ہی بیاں اپنا

...

ازقلم: غلام مزمل عطا اشرفی 

مقام: سہرسہ, بہار


0 Comments

Post a Comment

Post a Comment (0)

Previous Post Next Post