🌟 منقبتِ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا
نورِ ہدی اور پاسبانِ اہلِ سنت
از:غلام مزمل عطاؔ اشرفی
(سہرسہ, بہار)
پیشکش: نورادب
عطرِ عقیدت اور روشنیِ محبت کے ساتھ پیش ہے یہ منقبت،
عرسِ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا کی برکات اور نورانی فضائل کی یاد دلانے کے لیے۔
ہر مصرعہ ان کی علم و عرفان، عاشقیِ نبی ﷺ اور اہلِ سنت کی پاسبانی کی جھلک ہے۔
پڑھیں، دل سے محسوس کریں، اور اعلیٰ حضرت کے دربار میں عقیدت کے پھول نچھاور کریں۔
---
📖 منقبت در شان پاسبان اہلسنت اعلی حضرت امام احمد رضا فاضل بریلوی علیہ الرحمہ
پاسبانِ اہلِ سنت ہے امام احمد رضا
سرفرازِ دین و ملت ہے امام احمد رضا
دین کے ہر موڑ پر بنتی ہے مشکل آیتیں
ان کا ہر حل و اشارت ہے امام احمد رضا
قلبِ امت میں اجالا ہے عقیدت کا دیا
نورِ سچائی کی شوکت ہے امام احمد رضا
فتنۂ باطل کو ہر میدان میں وہ چیر دے
اہلِ باطل پر قیامت ہے امام احمد رضا
مصطفیٰ کے در کا خادم، آستانے کا گدا
عاشقِ طٰہٰ کی دولت ہے امام احمد رضا
اہلِ سنت کی حفاظت جس کے دم سے ہے عطا
عزتِ دین و عدالت ہے امام احمد رضا
جن کے حرفوں سے بکھر جائے اندھیروں کا غبار
وہ سراپا نورِ برکت ہے امام احمد رضا
دین کی تعبیر میں قرآن کے معنی کھلے
حُسنِ تفسیر کی جلوت ہے امام احمد رضا
اہلِ حق کے واسطے مینار ہے رہنمائی کا
مشعلِ راہِ حقیقت ہے امام احمد رضا
علم و عرفاں کا خزینہ ہے شریعت کا چراغ
بحرِ حکمت کی فضیلت ہے امام احمد رضا
جس کا ہر فتویٰ شریعت کے مطابق نکلا
فقہِ احکام کی عظمت ہے امام احمد رضا
ذکرِ سرکار مدینہ ہو تو لب مسکرا جائیں
عاشقی کی وہ بشارت ہے امام احمد رضا
جس نے تفسیر میں پھیلائی ہے انوارِ ہدیٰ
حسنِ تبیین کی قدرت ہے امام احمد رضا
نامِ سرکار کی خوشبو سے معطر ہے حیات
خادمِ طیبہ کی رغبت ہے امام احمد رضا
یادِ سرکار مدینہ میں ہے غرقابِ حیات
عاشقی کی یہ سعادت ہے امام احمد رضا
🌸 مقطع
لاج رکھ لو, مجھ عطاؔ کی, شاعری آتی نہیں
پیش خدمت منقبت ہے امام احمد رضا
---
منقبت در شان بحر علم و معرفت اعلی حضرت علیہ الرحمہ
🌟 نور ہدی، قبلہ عشق، فخر زمن، اعلی حضرت
شمس ضحی، علم یقیں، دین حسن، اعلی حضرت
فخر ولا، روح فدا، نور صفا، اعلی حضرت
عشق نبی، سوز نوا، بحر سخن، اعلی حضرت
نجم سحر، سوز دعا، قمر فلک، اعلی حضرت
بدر منیر، فہم علی، فتح وطن، اعلی حضرت
مہر ازل، دین مبیں، فخر ہدی، اعلی حضرت
روح یقیں، فخر نبی، نجم کہن، اعلی حضرت
تاج سرور، علم و کمال، دین و جمال، اعلی حضرت
صدر علَم، قصر کرم، بحر سخن، اعلی حضرت
🌿 مقطع
مضطر عطاؔ, خامہ لیے, کرنے رقم, آیا رضا
اس بے ہنر, پر ہو کرم ,بحر سخن ,اعلیٰ حضرت
---
📝 نوٹ برائے قارئین کرام
اس منقبت کو دل و جان سے پڑھیں، محبت و عقیدت کے پھول اعلیٰ حضرت کے دربار میں نچھاور کریں، اور اپنی دعاؤں میں شامل کریں۔
آپ کے تاثرات و خیالات ہمارے لیے باعثِ فیض ہوں گے، کمنٹس میں اپنی محبت اور عقیدت کے جذبات شیئر کریں۔
Post a Comment